اکتوبر 5, 2024

اسرائیل کا لبنان کی رہائشی عمارتوں پر آتش گیر سفید فاسفورس سے حملہ

سیاسیات- اسرائیل کا لبنان میں حملے کے دوران آتش گیر سفید فاسفورس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق  اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پانچ قصبوں اور دیہاتوں میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں آتش گیر سفید فاسفورس گولے استعمال کیے جو عالمی  قوانین کی خلاف ورزی ہے اور جرم ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفید فاسفورس کیمیکل انسانی گوشت اور ہڈیوں کو جلا سکتا ہے اور عمارتوں کو آگ لگا سکتا ہے۔ مقامی آبادی نے فاسفورس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی  مختلف تصاویر اور ویڈیوز لبنان کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر سفید فاسفورس کے گولے گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کیمیکل کو صرف اسموک اسکرین کے طور پر استعمال کیا گیا ہے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس کا استعمال نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + nineteen =