جولائی 23, 2024

اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کمانڈر شہید

سیاسیات-لبنان میں اسرائیل کی جانب سے ایک کار پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر وسام طویل اپنے ایک ساتھی سمیت شہید ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک کاروائی میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر کے قتل کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کمانڈر کی کار کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں وسام طویل کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیئر کمانڈر وسام، ایلیٹ رضوان فورس میں نائب سربراہ  کے عہدے پر فائز تھے۔

اسرائیلی فوج نے وسام طویل کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ کار میں ان کے ایک ساتھی بھی موجود تھے۔ کار میں آگ بھڑک اُٹھی اور دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کا ذمہ دار حزب اللہ کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا جواب لبنان میں دیا جائے گا اور چند کاروائیاں کی بھی لیکن ایک ماہ سے خاموشی تھی۔

تاہم اس تازہ کارروائی کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کے نئے آغاز کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ پہلے ہی اسرائیل کو لبنان میں حملے کرنے پر خبردار کر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + eight =