دسمبر 8, 2024

اسرائیل کا غزہ کے وسطی و شمالی حصّے میں نیا آپریشن

سیاسیات-اسرائیل نے غزہ کے وسطی و شمالی حصّے میں نیا آپریشن شروع کردیا۔

انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈی آف وار اینڈ کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل شمالی غزہ میں تمام انسانی پناہ گاہوں کو خالی کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار دوبارہ در اندازی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی دفاعی فورسز کا کہنا ہے کہ ہم حماس کی جانب سے شمالی غزہ میں حکومتی اتھارٹی کی تشکیل نو کی کوششوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل رفح اور وسطی غزہ سے حماس کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 2 =