دسمبر 1, 2024

اسرائیل کا دمشق پر حملہ، ایرانی مشیر شہید

سیاسیات-شام پر صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے مشیر سعید علیدادی شہید ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے دارلحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں حملہ کرکے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک فوجی مشیر شہید ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شامی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا۔

اس سے پہلے جنوری میں ایران نے تصدیق کی تھی کہ شام پر اسرائیلی حملے میں ان کے کئی فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں۔

شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر تعیینات فوجی مشیروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامیوں کی مدد اور امن، استحکام اور پائیدار سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + eight =