اگست 31, 2024

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ، 4 شہید 9 زخمی

سیاسیات- صہیونی فورسز نے علی الصبح جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر حملہ کرکے کئی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

صہیونی فوج  کی فضائیہ نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے۔ رہائشی آبادی پر فضائی حملے کے نتیجے میں 4 لبنانی شہری شہید اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے سرحدی علاقے خربہ سلم پر علی الصبح بمباری کی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اب تک 4 افراد شہید اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی مقاومتی تنظیموں نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت ختم ہونے تک اسرائیلی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

گذشہ رات مقاومت نے میزائل اور راکٹ حملہ کرکے جل الدیر میں صہیونی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + six =