جولائی 15, 2024

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حملہ،سینئر حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد شہید

سیاسیات ـ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کرکے حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر سامی عبداللہ سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا سامی عبداللہ حزب اللہ کا سینئر رہنما تھا جس نے 8 ماہ سے اسرائیل کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300 جنگجو شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − one =