اکتوبر 5, 2024

اسرائیل کا بیروت میں حملہ، سینیئر حماس راہنما شہید

سیاسیات- اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پہ موجود حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری شہید ہو گئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملہ جنوبی بیروت میں واقع حماس کے دفتر پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ حملے میں حماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائب صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہ حزب اللہ کے زیر اثر ہے اور وہاں حماس سمیت فلسطینی گروپ بھی سرگرم ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس رہنما حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق صالح العاروری کا طوفان اقصیٰ کاروائی کے منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا، صالح العاروری اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − 3 =