جولائی 27, 2024

اسرائیل کا القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھر حملہ، والد ، بھائی، بھتیجے اور پوتی شہید

سیاسیات- اسرائیل نے حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سپریم کمانڈر محمد الضیف کے والد ، بھائی، بھتیجے اور پوتی شہید ہوگئے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان شدید جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور غزہ پر حملے تیز کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد900 سے بڑھ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

5 روزہ جارحیت کے دوران غزہ میں 22 ہزار 639 گھر تباہ ،10 اسپتالوں اور 48 اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب جاں بحق فلسطینی صحافی محمد صبوح کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور محمد صبوح کی میت پر ان کا کیمرہ بھی رکھ دیا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پربمباری میں ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی سطح پر پابندی کے باوجود فلسطینیوں پر صیہونی فوج سفید فاسفورس کے راکٹ پھینک رہی ہے، صرف ایک عمارت کے ملبے سے بچوں اور خواتین سمیت15 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

حملوں کے نتیجے  میں مغربی کنارے میں 21 فلسطینی شہید ہوئے جہاں جبالیہ کیمپ میں امام علی مسجد کوبھی بمباری کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کامکمل محاصرہ جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 3 =