جولائی 20, 2024

اسرائیل نے مغربی کنارے میں بھی قتل عام تیز کر دیا

سیاسیات- قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی قتل عام تیز کر دیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق تازہ واقعات میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا، دو نوجوانوں کو زیر حراست قتل کیا گیا، مغربی کنارے میں حالیہ اسرائیلی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایندھن نہ ملاتو آج غزہ کے اسپتال بند ہو جائیں گے لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں ایندھن لے جانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس سے تیل مانگیں ان کے پاس ذخیرہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 اکتوبر سے غزہ کی بجلی، پانی اور تمام ضروریات روک رکھی ہیں، رفاہ سے گزشتہ روز امدادی سامان کے 20 میں سے صرف 8 ٹرک ہی داخل ہو سکے تھے۔

اسرائیل کئی بار رفاہ بارڈر کو بھی نشانہ بنا چکا ہے اور غزہ پر اسرائیلی بمباری سے آج مزید 425 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ روز 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کا بدترین دن تھا جہاں 24 گھنٹوں میں 704 فلسطینیی شہید کیے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + 10 =