جولائی 20, 2024

اسرائیلی کی مغربی کنارے میں کاروائیاں، ایک ہزار سے زائد عمارتیں گرا دیں

سیاسیات-مغربی کنارے میں اسرائیل نے اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کی عمارتیں گرا دیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے یہ کارروائی مغربی کنارے میں قائم عناتا اور معرج نجہ کے علاقے میں کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ایک ہزار سے زائد عمارتیں گرادی گئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید اپنے 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جن میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور کیپٹن بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کہنا ہےکہ اس کے فوجی شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران مارے گئے جس کے بعد غزہ میں جھڑپوں میں مرنے والے اسرائیل فوجیوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک 18 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − eleven =