اگست 31, 2024

اسرائیلی پرچم یا اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہر بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یمنی فورسز

سیاسیات-یمن کی نیول فورسز نے ایک بیان کے ذریعے ایک بار پھر اسرائیلی بحری جہازوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یمن کی نیول فورسز کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی اہداف اور بحری جہازوں کو اس وقت تک نشانہ بنائیں گے جب تک دشمن، غزہ میں اپنی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ظلم و ستم سے دستبردار نہیں ہو جاتا۔ اس بیان میں ایک بار پھر اس بات کی یاددہانی کروائی گئی ہے کہ ہر اس بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا جو اسرائیلی پرچم کا حامل یا اسرائیلی کمپنی کی ملکیت یا اس میں کسی صیہونی کا شئیر ہوا۔ ہم بحیرہ احمر سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو مطلع کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی بحری جہازوں سے دور رہے اور اپنے شناختی نظام کو بند نہ کرے۔

یمن کی بحری فوج نے کہا کہ ہم اسرائیلی بحری جہازوں کے ذریعے ٹریڈ کرنے والی تمام کمپنیوں اور تاجروں کو وارننگ دے رہے ہیں۔ نیز ہم ہر اُس سپاہی کو نشانہ بنائیں گے جو صیہونی بحری جہازوں کی حفاظت پر مامور ہوا چاہے اُس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان “یحییٰ سریع” اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ یمن کی فوج، غزہ کی حمایت میں ہر صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنائے گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ یمنی فورسز نے کچھ دن قبل ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ انہوں نے “گلیکسی لیڈر” نامی ایک صیہونی بحری جہاز کو تحویل میں لے کر یمن کے ساحل کی جانب منتقل کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + sixteen =