اکتوبر 6, 2024

اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی

سیاسیات- اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع ہوگئی ہے۔

وسطی و شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے  جہاں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ پناہ گزین اسکولوں اور خیموں پر حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =