اکتوبر 6, 2024

اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کو مکمل تباہ کر دیا

سیاسیات- اسرائیل فوج نے غزہ پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں اب سب سے بڑے الشفا اسپتال کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے الشفاء اسپتال کی مکمل بلڈنگ سمیت اسپیشل سرجریز بلڈنگ کو مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ ادویات اور طبی آلات کے گودام کو بھی اڑا دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوجی اسپتال میں موجود 200 کے قریب لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پرلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں حماس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر الشفاء اسپتال میں حماس کی موجودگی کے دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں بڑی تباہی مچائی گئی،  بلڈوزر اور فضائی حملوں سے الشفا اسپتال کو زمین بوس کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 13 =