جولائی 27, 2024

اسرائیلی فورسز نے اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کر لیا

سیاسیات- اسرائیلی پولیس نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبد السلام ہنیہ کو دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتانا تھا کہ صباح عبد السلام ہنیہ ایک اسرائیلی شہری ہیں، انہیں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تحقیقات میں اسرائیلی کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شین بیت بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے صباح عبد السلام ہنیہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حماس ارکان سے ساتھ رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ کے گھر سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون اور دیگر سامان ملا ہے جن سے ان کا اسرائیلی ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + 9 =