دسمبر 12, 2024

اسرائیلی فوج کی رفح پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

سیاسیات-اسرائیلی فوج نے رفح کے محفوظ زون پر حملے شروع کر دیے، رات بھر گولہ باری اور غزہ شہر میں مکانات پر بمباری سے 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح پر حملے شروع کرد یے جبکہ خان یونس میں ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر اسموک بم پھینکے۔

عرب میڈیا کا کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 110 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز نے غزہ شہر میں مارٹر گولوں سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا تو  اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس مخالف تحریروں کے پمفلٹ گرانے شروع کر دیے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائیوں میں مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

ادھر غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترکیے کے انٹیلی جنس سربراہ نے قطر میں حماس رہنام اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی جس میں غزہ میں امداد اور یرغمالیوں کی رہائی پر بھی بات ہوئی۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائر بوک نے ہزاروں فلسطینیوں کے قتل میں ملوث اسرائیل کی جانب سے رفح کے محفوظ زون میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رفح بارڈر میں موجود ہزاروں پناہ گزینوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، رفح کے محفوظ زون میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا کوئی جواز نہیں ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر و الکر ترک نے بھی رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے منصوبے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں، اسرائیلی فوجی منصوبے نے شہریوں کیلئے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 4 =