اگست 31, 2024

اسرائیلی فوج نے حماس، حزب اللہ کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے بڑھا دئے

سیاسیات- غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھرشام کے دارالحکومت دمشق میں بھی چلتی گاڑی پر فضائی حملے میں ایک شخص مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوئے۔حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ غزہ میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21  فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیٹیلائٹ سینٹر کے تخمینے کے مطابق غزہ کی2 تہائی عمارتیں مکمل تباہ یا شدید متاثر ہوگئی ہیں جن کا ملبہ اٹھانے میں 15 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =