ستمبر 28, 2024

اسرائیلی فوج رفح میں داخل, شدید مزاحمت و جھڑپیں جاری

سیاسیات- اسرائیلی فوج بین الاقوامی دباؤ کو نظر انداز کر کے غزہ کے علاقے رفح میں داخل ہو گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے رفح میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں اتوار کی صبح سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ادھر غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں کئی بچے اور 72 سال کا سرجن اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − thirteen =