اکتوبر 5, 2024

اسرائیلی حملے میں مسجد اقصی کے سابق امام شہید

سیاسیات- اسرائیل کے فضائی حملے میں مسجد اقصیٰ کے سابق امام اور فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔

ٹیلی گرام اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیر گردش غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں فلسطین کی ایک اہم مذہبی شخصیت اور مبلغ شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔

فلسطین اتھارٹی  اس خبر پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ہونے والا یہ یہ سب سے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

حماس کے القسام بریگیڈ کے ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں شیخ یوسف سلامہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی دین اسلام اور جدوجہد آزادیٔ فلسطین کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ یوسف سلامہ مسجد اقصیٰ کے مبلغ ہونے کی حیثیت سے فلسطین سمیت عالم اسلام کی قابل احترام شخصیت ہیں۔ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں شیخ یوسف سلامہ فلسطین اتھارٹی، غزہ اور مغربی کنارے میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں میں وحدت کی علامت بھی تھے۔ وہ یکساں طور پر ہر علاقے اور گروپ کے لیے قابل احترام رہنما ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 17 =