جولائی 27, 2024

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600، 10 لاکھ سے زائد بے گھر، مردہ خانوں میں جگہ کم، میتیں ریفریجریٹر میں رکھی جانے لگیں

سیاسیات-غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا جہاں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی جب کہ ہزاروں فلسطینی اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسرائیل نے اپنی ہی دی گئی مہلت کےدوران نقل مکانی کرنے والوں پربارود برسا دیا اور امریکی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

اسرائیلی بربریت سے اسپتالوں کو بھی امان حاصل نہ ہو سکی، صیہونی فضائیہ نے غزہ کے عرب نیشنل اسپتال پر بھی حملہ کردیا جس میں کئی ڈاکٹر شہید ہوگئے جب کہ رفح کراسنگ میں موجود اسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے اتوار کے روز حملوں میں حماس کمانڈر معیتازعید کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی، شہدا کی میتوں کو آئس کریم ٹرکوں اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے حملوں میں ہلاک امریکیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور 13 امریکی اب تک لاپتا ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 155 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، اس سے قبل یرغمالی اسرائیلیوں کی تعداد 126 بتائی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − six =