جون 22, 2024

اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے، اقوام متحدہ

سیاسیات-اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں نے غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ مارٹن گریفتس نے بیان میں کہا کہ  اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔ غزہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے۔

مارٹن گریفتس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے۔ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پرہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 6 =