اکتوبر 5, 2024

ادارہ البصیرہ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کے زیر اہتمام عظمت قرآن و صاحب قرآن کانفرنس

سیاسیات-ادارہ البصیرہ اسلام آباد اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام نظریہ پاکستان آڈیٹوریم اسلام آباد میں عظمت قرآن و صاحب قرآن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، پیر معین الدین کوریجہ، علامہ شبیر میثمی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی، مولانا عبدالغفار روپڑی، مفتی معرفت شاہ اور دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام اور دانشوران نے خطاب کیا۔
​​​​​
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں البصیرہ کے مرحوم صدر نشین سید ثاقب اکبر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس انہوں نے اپنی زندگی میں منعقد کی تھی، دعوت نامے بھی ان کے نام سے جاری ہوئے، ہم ان کے غلبہ دین اور اتحاد امت کے لئے ان کے اخلاص عمل اور جہد مسلسل کی قدر کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علامہ عارف واحدی نے قرآن کے بارے میں کہا کہ یہ لاریب کتاب، حضرت محمد  مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے عیب سینے پر نازل ہوئی، یہ مکمل منشور حیات انسانی اور آئین زندگی بشر ہے، یہ کتاب تبیان، ھدایت، رحمت، بشارت اور شفا ہے، یہ انسان کے کمال اور ارتقا کے لئے جامع قانون حیات ہے، یہ قرآن صرف کتاب تلاوت نہیں بلکہ کتاب تدبر اور کتاب عمل ہے، اس کی تعلیمات حیات بخش اور انسان ساز ہیں، اسلام اور قرآن دنیا میں اللہ تعالی کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے آئے ہیں، اس میں کوئی کمی بیشی یا تحریف نہیں ہے، اس عقیدے پر تمام امت متفق ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + two =