دسمبر 13, 2024

چینی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھرپور ملاقات

سیاسیات- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 3 روزہ دورے پر چین پہنچے جہاں شکوے شکایتوں سے بھرپور ملاقات میں اسرائیل حماس اور روس یوکرین جنگ سمیت ایران کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیجنگ میں صدر شی جنپنگ سے ملاقات کی اور یوکرین جنگ میں روس کے لیے چین کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا۔

چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ “شیطانی مقابلے” سے گریز کریں۔

انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب وانگ یی سے بھی ملاقات کی اور ایران کی مدد کرنے کی خبروں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انھوں نے چین سے روس کو جنگی ہتھیار اور سامان کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

جس پر چینی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فوجی امدادی پیکج کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی ریڈ لائن ہے جسے عبور نہ کیا جائے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین-امریکہ تعلقات مستحکم ہونا شروع ہو رہے ہیں، لیکن اب بھی ان تعلقات کو “منفی عوامل” سے آزمایا جا رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ چینی صدر سے ملاقات پر امریکہ میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =