جولائی 23, 2024

پہلے گولی مارو پھر پوچھو، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے ہی فوجیوں کے قتل پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل

سیاسیات- اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اپنے ہی فوجیوں کے قتل پر ہیومن رائٹس واچ نے ردعمل دیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے اسرائیل و فلسطین کے لیے ڈائریکٹر عمر شاکر نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلےگولی مارو، پھرپوچھو، اسرائیلی فوج کا اقدام ان کی دیرینہ مشق کی نشاندہی کرتا ہے۔

عمر شاکر کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کے قتل کا واقعہ غیر مسلح لوگوں پر اسرائیل کے غیرقانونی طور  پرگولی چلانے کا ٹریک ریکارڈ بھی ظاہرکرتا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے قتل کے بعد باقی مغویوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے نیتین یاہو حکومت پر مزید دباؤ  بڑھا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے رفح میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملےکی وضاحت مانگ لی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی حکام رفح میں رہائشی عمارت پربمباری کے حالات پر  وضاحت کریں، ایک فرانسیسی شہری بدھ کو  رفح میں رہائشی عمارت پر  اسرائیلی بمباری میں مارا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رفح میں اسرائیلی حملے میں فرانسیسی اہلکارسمیت 10 شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + nineteen =