جولائی 23, 2024

پاکستان کے ساتھ تکنیکی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ

سیاسیات- امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تکنیکی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان میں استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔

امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کو گھمانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت تمام نسلی و مذہبی اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے متاثرہ خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے احترام و وقار کو برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ درخواست گزار کی جانب سے توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کے جج پر اعتراض کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے اور ہائیکورٹ کے مقدمہ ٹرائل کورٹ میں منتقل کرنے کے فیصلے کو بھی چیلنج کررکھا ہے، لہذا اسلام آباد ہائی کورٹ دونوں درخواستوں کو سن کر فیصلہ کرے،ہم چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹاتے ہیں.

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × five =