جولائی 23, 2024

ٹرمپ کی امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کو دھمکی

سیاسیات- سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کو دھمکی دی ہے۔

ریپبلکنز جیوئش اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کردیں گے۔

سابق صدر نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔

اجلاس کے دوران ایک اور ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں ہیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کردیں گے۔

اجلاس میں ڈی سانٹیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل زندگی اور حماس موت کو اہمیت دیتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =