جولائی 21, 2024

نیتن یاہو کو جھٹکا، جنگی کابینہ کے اہم رکن نے استعفی دے دیا

سیاسیات ـ اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے غزہ جنگ سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف پر جنگی کابینہ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کابینہ میں واحد سینٹرسٹ رکن کے استعفیٰ سے نیتن یاہو کی حکومت کو فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں تاہم ان کے جانے سے اسرائیلی حکومت سینٹرسٹ بلاک کی حمایت کھو سکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ مہینے گینٹز نے نیتن یاہو کو غزہ جنگ میں حماس کے خلاف واضح حکمت عملی بنانے کیلئے 8 جون تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم نیتن یاہو نے ان کے الٹی میٹم کو فوری طور پر مسترد کر دیا تھا۔

استعفیٰ کے بعد مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جنگ میں ہمیں حقیقی کامیابی کی جانب بڑھنے سے روک رہے ہیں، اسی لیے ہم ایمرجنسی کابینہ چھوڑ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + twelve =