اگست 31, 2024

نیتن یاہو کا حماس سے بدلہ لینے کا اعلان

سیاسیات-اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی وارننگ دیدی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نےدھمکی دی کہ یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، فلسطینی غزہ کو خالی کردیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پورے اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل میں جو ہفتے کو ہوا وہ کبھی نہیں ہوا تھا، یہ اسرائیلیوں پربہت مشکل دن گزرا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا اب کبھی نہ ہوسکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے  تسلیم کیا کہ اس فتح کی قیمت برداشت کرنا آسان نہیں، یہ جنگ طویل اور سخت ہوگی مگر بدلہ لیں گے اور جنگ جیتیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جن اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا گیا ہے ان کے تحفظ کی ذمہ دار حماس ہوگی، کسی کا بال بھی بیکا ہوا تو حساب لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 8 =