جولائی 27, 2024

نیتن یاہو اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ

سیاسیات- صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو اور جرمن وزیرخارجہ کے درمیان گفتگو کے دوران کشیدگی پیدا ہوئی اور تندو تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بحرانی حالات پیدا ہونے کے بعد صیہونی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

صہیونی چینل 13 کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور جرمن وزیرخارجہ کے درمیان گفتگو کے دوران شدید گرماگرمی کا ماحول پیدا ہوگیا اور دونوں نے سخت اور تند و تیز جملوں کا تبادلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے جرمن وزیرخارجہ نے بلند آواز میں گفتگو کی اور نیتن یاہو کی سرزنش کی۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حالت اس سے بھی زیادہ بدتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا غزہ میں موجود ہمارے ڈاکٹروں کے حالات کو مزید خراب کردوگے؟

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف کاروائی میں جرمنی نے امریکہ سے مل کر ہمیشہ صیہونی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 1 =