جولائی 21, 2024

نیا ریلوے منصوبہ ہمیں سعودی عرب سے جوڑ دے گا۔ نیتن یاہو

سیاسیات- اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کریات شمونہ سے ایلات تک ریلوے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں یہ منصوبہ وسیع ہوکر ہمیں سعودی عرب سے جوڑ دے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ دعویٰ ایک اسرائیل منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ یہ ریلوے منصوبہ ملک کے شمالی شہر کریات شمونہ کو جنوبی شہر ایلات کو تیز رفتار ٹرین کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔

اسرائلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ 100 بلین شیکل کے اس ریلوے منصوبے سے ملک کے شمال و جنوب ایک ہوجائیں گے۔ اسی لیے اس منصوبے کو ’One Israel‘ منصوبے کا نام دیا ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا یہ منصوبہ توسیع کے بعد اسرائیل کو سعودی عرب سے ملا دے گا اور مستقبل میں ہم اس ریلوے منصوبے کے ذریعے بحیرہ روم کے بندر گاہوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

نیتن یاہو نے سعودی عرب تک ریلوے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے امریکہ سعودی عرب سے مذاکرات کر رہا ہے جس میں اس ریلوے منصوبے سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + 12 =