دسمبر 7, 2024

مودی کا الیکشن جیتنے کا حربہ، بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مکمل

سیاسیات-الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے مسلمان مخالف اوچھے ہتھکنڈے تیز ہو گئے۔

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کا ایک اور حربہ ہے۔ مودی سرکار نے بی جے پی ووٹرز سے وعدے کے تحت بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کی تعمیر مکمل کر لی۔

22 جنوری کو مودی سرکار کی ایودھیا کے شمالی قصبے میں رام مندر کی تعمیر کا افتتاح کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

اس مقام پر رام مندر کی تعمیر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انتخابی مہم کا مرکزی موضوع رہا ہے۔

بی جے پی کے رہنما سمجھتے ہیں کہ “رام مندر کی تعمیر سے 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں مزید اضافہ متوقع ہے” ۔

اس جگہ کے حوالے سے کئی دہائیوں سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ 2019 میں سپریم ورٹ نے بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دے دی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 7 =