اکتوبر 6, 2024

مقاصد کے حصول کے لیے نصراللہ کو ختم کرنا ضروری تھا، مزید دشمنوں پر حملے جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو

سیاسیات- اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے قتل کو ایک تاریخی موڑ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واپس اسرائیل پہنچے جس کے بعد انہوں نے حسن نصر اللہ پر حملے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے حسن نصراللہ کی موت کو ایک تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ان گنت اسرائیلیوں اور بہت سے غیر ملکی شہریوں کی موت کے ذمہ داروں سے بدلہ لے لیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے اس حملے کی ہدایت دی تھی جس میں حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا،حالیہ دنوں میں حزب اللہ پر جاری حملے کافی نہیں تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ  اسرائیل کے مقاصد کے حصول کے لیے حسن نصراللہ کو ختم کرنا ضروری تھا، ہم اپنے دشمنوں پر حملے جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے۔

ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھاکہ بیروت میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ پر حملے کیلئے بنکر بسٹر بموں کےساتھ 80 ٹن سے زائد بارود استعمال کیاگیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five − one =