اکتوبر 5, 2024

مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

سیاسیات- اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی حلوی نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ مشکل دن اسرائیل کے منتظر ہیں۔ ہم حزب اللہ کو تباہ کرنے اور جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی صلاحیتوں کو تباہ کرنا، یرغمالیوں کو واپس لانا اور جنگ کی وجہ سے بے گھر اسرائیلیوں کی اُنکے گھروں میں محفوظ واپسی یقینی بنانا ہمارا مشن ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ ہم ہر اس شخص تک پہنچیں گے جو اسرائیل کو دھمکی دے گا اور اس کے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بنے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + 10 =