ستمبر 1, 2024

مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان سرفہرست

سیاسیات- آج دنیا بھر میں مذہبی بنیادوں پر تشدد کے شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان پیش پیش ہے۔ آزادی سے اب تک 93,647 مسلم کش واقعات میں 5 لاکھ سے زائد مسلمان شہید کیے جا چکے ہیں۔

1989 میں بہار، 2002 میں گجرات اور 2020 میں دہلی فسادات کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔

عیسائیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم بھی رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں 400 سے تجاوز کر گئے. 1998 میں گجرات، 2008 میں اڑیسہ اور حالیہ منی پور فسادات میں ہزاروں عیسائی انتہا پسندوں کے ہاتھ جاں بحق ہوئے۔

اوپن ڈورز آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ عیسائیوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان 2014 میں 28ویں نمبر سے 2022 میں 10ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

این بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے بعد دلتوں کے خلاف جرائم میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف ڈھائی لاکھ سے زائد نفرت انگیز جرائم ہوئے۔

2000 میں کرناٹکا اور 2012 میں تامل ناڈو فسادات کے دوران ہزاروں دلت ہندوؤں کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

1984 میں جموں، 1969 میں گجرات اور 2000 میں چٹی سنگھ پورہ فسادات کے دوران ہزاروں سکھوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کا کہنا ہے کہ اوسطاً ہر پانچ منٹ بعد مسلمانوں، دس منٹ بعد دلتوں اور 12 منٹ بعد عیسائیوں کے خلاف تشدد کا جرم وقوع پذیر ہوتا ہے۔

معروف میڈیا اداروں الجزیرہ اور ٹی آر ٹی کے مطابق مودی سرکار شہریت، گاؤ رکشھا، بلڈوزر پالیسی اور حجاب بندی سے متعلق قوانین کے ذریعے مسلمانوں کو ریاستی سطح پر نشانہ بنا رہی ہے۔ بی جے پی مذہب تبدیلی قانون سے عیسائیوں جبکہ کسان مخالف پالیسیوں سے سکھوں کو دانستہ نشانہ بنا رہی ہے۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + five =