ستمبر 15, 2024

ماسکو حملے کے مجرم کا اعترافی بیان

سیاسیات- روسی میڈیا نے ماسکو میوزک ہال پر حملے کے ذمہ دار دہشت گرد کی تصاویر اور اعترافات شائع کئے ہیں۔

اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی جا رہی ہے کہ “راسیہ سیودنیا” میڈیا گروپ اور “آرتی” ٹی وی چینل کی ایڈیٹر “مارگریٹا سائمونیان” نے “کروکاس” میں دہشت گردانہ حملے کے شبہ میں گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کی ابتدائی تصاویر شائع کیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 4 مارچ کو ترکی سے روس میں داخل ہوا تھا اور اسے لوگوں کو مارنے کے لیے پانچ لاکھ روبل کی پیشکش کی گئی تھی اور اس نے یہ کاروائی پیسوں کے بدلے میں کی تھی، اسے اپنے اعلیٰ افسران کی طرف سے حکم تھا کہ وہ کنسرٹ ہال میں موجود تمام لوگوں کو قتل کر دیں۔

روسی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے مطابق حراست میں لیا گیا دہشت گرد تاجکستان کا باشندہ ہے جو درخت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 7 =