جولائی 21, 2024

لیبیا کی وزیرخارجہ اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات پر معطل

سیاسیات- لیبیا کی وزیرخارجہ نجلا منقوش کو اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات پر معطل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم نے اسرائیل کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے انکشاف کے بعد وزیرخارجہ نجلا منقوش کو معطل کردیا ہے اور  صدارتی کونسل نے وزیرخارجہ سے ملاقات پر وضاحت طلب کی ہے۔

لیبیا کی وزیرخارجہ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وزارت انصاف کا کمیشن نجلا منقوش کے خلاف انتظامی تحقیقات کرےگا۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اٹلی میں لیبیا کی وزیرخارجہ سے خفیہ ملاقات کی تھی۔

لیبیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ نجلا منقوش نے اسرائیل کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کو مسترد کر دیا تھا اور یہ کوئی باضابطہ ملاقات نہیں تھی۔ اسرائیل اس کو ایک ملاقات یا مذاکرات کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کو مسترد کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + 15 =