دسمبر 8, 2024

لندن اور نیو یارک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے جاری

سیاسیات- لندن اور نیویارک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس میں مظاہرین نے غزہ پر جاری بمباری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے حق میں نیویارک میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

لندن میں بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ ہوا، شرکا نے  جنگ بندی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بھی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ میں شامل اتحادی رکن نے بھی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

جنگی کابینہ میں شامل اتحادی رکن بینی گینٹز نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو غزہ جنگ سے متعلق سوالات کا 8 جون تک جواب دینا ہوگا، جواب نہ دیا گیا تو حکومت چھوڑ دیں گے۔

رہنما نیشنل یونیٹی پارٹی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ملک کو کھائی میں گھسیٹتے رہیں گے تو حکومت چھوڑ کر عوام سے رابطہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + eight =