جولائی 27, 2024

لاکھوں بار بتا چکے پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے۔ امریکہ

سیاسیات- ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے اور یہ بات تقریباً لاکھ بار بتاچکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ متعدد مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

پاکستان میں الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں عنقریب الیکشن ہونے والے ہیں اور ہم وہاں آزاد اور شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔

جب اُن سے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج سے متعلق سوال پوچھا گیا تو میتھیو ملر نے جواب دیا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں حکومت کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتے اور یہ پتا نہیں کتنی بار بتا چکا ہیں، شاید لاکھ بار تو بتا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار میتھیو ملر نے کہا تھا کہ پاکستان میں کسی ایک شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔ عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت کو خوش آمدید کہیں گے۔

اور اُس وقت امریکی ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے اپنی حکومت کے خاتمے میں امریکی کردار کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں رجیم چینج میں کوئی کردار نہیں تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 18 =