جولائی 20, 2024

فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں غزہ میں لڑائی بند کرانا ضروری ہے۔ شاہ سلمان

سیاسیات-سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اہم اجلاس میں اسرائیل فلسطین تنازع سمیت اہم قومی، بین الاقوامی اور معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مسلسل فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ اور گرد و نواح میں لڑائی بند کرنا ضروری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے روکنے کے حق میں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل فلسطین معاملے پر تازہ کشیدگی سے متعلق بین الاقوامی رہنماؤں سے ہونے والی گفتگو سے کابینہ کو آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں استحکام اور بین الاقوامی معاشی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار کرنے کی عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ نے لینڈ ٹرانسپورٹ، سویلین اور ملٹری حکام کی ٹرانسپورٹیشن کے  معاملات پر ترمیم اور زرعی میشینری اور اوزاروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلوں کی منظور دی۔

دوسری طرف ایران اور عراق  کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بھی غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

گزشتہ روز او آئی سی نے اپنے بیان میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ میں عالمی قوانین نظرانداز کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − fifteen =