جولائی 20, 2024

فرانس کا فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث یہودی آبادکاروں پر پابندی کا فیصلہ

سیاسیات-فرانس نے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث یہودی آبادکاروں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار کچھ انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس نے مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام رہا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − 6 =