نومبر 2, 2024

فرانس میں اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی

سیاسیات- فرانس میں اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیرتعلیم نے سرکاری اسکولوں میں عبایا، ڈھیلا ڈھالا لباس اور پوری آستینوں والے کپڑے پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔

فرانسیسی وزیرتعلیم گیبریل اطال نے مقامی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ عبایا پر پابندی لگانے کا مقصد یہ ہے کہ جب طالبہ کلاس روم میں جائیں تو ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ان کا لباس دیکھ کر ان کے مذہب کی شناخت کی جائے۔

فرانس میں 2004 میں ایک قانون کے تحت اسکولوں میں ایسی تمام علامات یا لباس پر پابندی لگائی گئی تھی جسے بظاہر مذہبی وابستگی کا اظہار ہوتا ہو تاہم اس میں عبایا شامل نہیں تھا۔ فرانس کی مختلف سیاسی جماعتوں نے پابندی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

One Response

  1. یہ کیسامتعصبانہ رویہ اورپالیسی ہے کہ تیسری دنیاکے مسلم ممالک اگرایساکریں تویہ مغربی ممالک آسمان سرپر اٹھالیتے ہیں لیکن یہاں ایساکرتے ہوئے ان کوفطعا شرم تک محسوس نہیں ہوتی۔دراصل یہ اپنے اخلاقی زوال سے ڈرے ہوئے مسلمانوں کوبھی اپنے رنگ میں دیکھناچاہتے ہیں جس میں یہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے ان شاءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + 11 =