جولائی 20, 2024

غزہ پر بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک

سیاسیات-  حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کو ٹیلی گرام چینل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق وہ القسام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا تاہم غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہداء کی تعداد  7,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

ابو عبیدہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ القسام بریگیڈز نے 200 اسرائیلی قیدی رکھے ہوئے ہیں جنہیں سات اکتوبر کے حملے میں اسرائیل سے یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔

حماس کی جانب سے قطری اور مصر کی ثالثی کے بعد دو اسرائیلی خواتین جبکہ امریکی ماں بیٹی کو گزشتہ چند دنوں میں رہا کیا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + five =