نومبر 3, 2024

غزہ میں 506 فوجی ہلاک ہوئے۔ صیہونی ترجمان کا اعتراف

سیاسیات-اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک 506 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

172 زمینی فوجی اس وقت مارے گئے جب سات اکتوبر کے بعد غزہ پر صیہونی ائیر فورس نے غزہ پر اپنے حملوں کا آغاز کیا۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی جنگ میں زخمیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 423 اسرائیلی فوجی اس وقت ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک 2204 صیہونی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 955 افراد زمینی معرکے میں زخمی ہوئے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 86ویں دن فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ شہداء کی تعداد 22 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ جب کہ زخمیوں کی تعداد 56 ہزار 451 افراد تک پہنچ چکی ہے۔ میڈیا میں آنے والی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ غزہ کی جنگ کے شہداء میں ستر فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − twelve =