اکتوبر 23, 2024

غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکہ کے پاس ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

سیاسیات- انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے بین الاقوامی غیر سرکاری فلاحی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکہ کے پاس ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں جاری قتل عام اور عالمی قانون کی خلاف ورزیاں صرف امریکہ ہی روک سکتا ہے۔

این جی او نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اسرائیل کو غزہ کی امداد نہیں روکنی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کاروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں، غزہ کے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا کی بھی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 52 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 3 =