دسمبر 7, 2024

عمران خان کی برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں۔ میتھیو ملر

سیاسیات- ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کےخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکہ نےکوئی کردار ادا کیا، اس پوڈیئم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − fourteen =