جولائی 23, 2024

عراق کی جانب سے مشترکہ ایرانی سرحد پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

سیاسیات- عراقی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ سعد معن نے جمعے کی شام ملکی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر عراقی بارڈر گارڈز کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں عراقی وزارت داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم پر اور وزیر داخلہ کی کوششوں و مسلسل پیروی سے، ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر واقع صوبہ سلیمانیہ میں بارڈر گارڈ فورسز کے 21ویں بریگیڈ کی دوبارہ تعیناتی کے لئے کردستان کے ساتھ اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہے۔ سعد معن نے کہا کہ اس حوالے سے عنقریب ہی مشترکہ سرحد پر 50 کنکریٹ بنکر تعمیر اور 40 سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ عراق و ایران کے درمیان زیرو پوائنٹ پر 47 سرحدی چوکیاں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سرحدی کنٹرول کے حوالے سے اٹھائے جا رہے ہیں اور آئندہ ہفتے کے دوران، ٹھیکیدار کمپنیوں کو ٹینڈر کرنے اور اس عمل کے آغاز کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

عراقی وزارت داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ آئندہ ہفتے، سکیورٹی کیمروں کے ذریعے سرحدی علاقے کی مانیٹرنگ کا نیا سینٹر بھی کھولا جائے گا جس کے لئے کل 130 سکیورٹی کیمرے استعمال ہوں گے جبکہ اس نیٹورک میں مزید کیمروں کے اضافے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سکیورٹی کیمروں کے ذریعے سرحدی علاقے سنجار سمیت عراق و شام کی مشترکہ سرحدوں کی نگرانی بھی ممکن ہو جائے گی اور یہ کیمرے تمام سرحدوں پر نصب کئے جانیں گے نیز ایک بڑا سرویلنس ہال بھی کھولا جائے گا جس میں مذکورہ کیمروں کے ذریعے مطلوبہ سکیورٹی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − nine =