اگست 31, 2024

عراق کو امریکی فوج کی ضرورت نہیں۔ السوڈانی

سیاسیات-عراق کے وزیراعظم “محمد شیاع السوڈانی” نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کو دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے والے فوجی اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے حملے کے بعد عراق کی سلامتی کو شدید خطراہ لاحق ہوا اور اس صورتحال نے سارے علاقے کو متاثر کیا۔ بہت سارے افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اسی لئے عراق کی سلامتی کو برقرار رکھنا چاہئے۔ محمد شیاع السوڈانی  نے کہا کہ آج داعش، عراق کے لئے خطرہ نہیں اور نہ ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے عسکری اتحاد کی اس ملک کو کوئی ضرورت ہے۔

امریکہ کی جانب سے اس مہینے مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔ ہم سیکورٹی تعاون کے لیے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں تاہم ہم مختلف شعبوں میں اپنا وسیع نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ محمد شیاع السوڈانی نے عراق میں تازہ ترین سیاسی چینلجز کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اختلافات فطری فریم ورک کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں اور مرکزی عدالت میں معاملات کا جانا سیاسی نظام کے مضبوط ہونے کی دلیل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 1 =