ستمبر 14, 2024

عراق کا ایران سے گیس درآمد کرنے کا معاہدہ

سیاسیات- غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ایران سے گیس درآمد کرے گا،اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے پر عراق کی جانب سے وزیر بجلی زیاد علی فاضل اور ایران کی جانب سے نیشنل گیس کمپنی کے حکام نے دستخط کیے۔

عراقی وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا، ایران عراق کو یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر گیس5 سال تک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران سے گیس درآمد کر کے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضروریات پوری کرےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر خبردار کیا تھا کہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × four =