جولائی 20, 2024

عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد پوری طاقت سے غزہ پر حملے کریں گے۔ نیتن یاہو

سیاسیات- اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فوجی قیدیوں کی رہائی کی قیمت وہ نہیں ہوگی جو شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے ادا کی۔

حماس کا کہنا ہے کہ قطری ثالثی معاہدے کے تحت روزانہ 10 اضافی یرغمالیوں کو رہا کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 9 =