دسمبر 12, 2024

طے کر لیا ہے کہ اردن حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت کا جواب کیسے دینا ہے۔ جوبائیڈن

سیاسیات-امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اردن میں ایک ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہواتھا، ہمیں معلوم ہے کہ ان گروپوں کے پیچھے ایران ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ اور خطے میں جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتے تاہم جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اردن ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ایران پر حملے کا الزام عائد کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 5 =