اکتوبر 7, 2024

صیہونی صدر کی شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات

سیاسیات-  صیہونی صدر آئزک ہرزوگ نے ابوظبی کے شاہی محل میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  شیخ محمد بن زاید سے ملاقات میں  آئزک ہرزوگ کا کہنا تھا کہ خطے میں ‘امن کی مہم’ میں متحدہ عرب امارات مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ابراہام معاہدے کے دو سال بعد ہمیں تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور معاہدے میں مزید ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ 2 سال قبل اگست میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیے  امن معاہدہ طے پایا تھا۔

معاہدے کے بعد امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے  تجارتی اور اقتصادی معاہدے کرنے کی منظوری دی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 4 =